19 مارچ 2016 - 09:39
دبئی سے روسی جانے والا مسافر بردار طیارہ ۶۱ مسافروں سمیت گر کر تباہ

دبئی سے روس جانے والا بوئنگ طیارہ جنوبی روس میں گر کر تباہ ہوگیا اور اس میں سوار سبھی اکسٹھ افراد ہلاک ہوگئے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دبئی سے روس جانے والا بوئنگ طیارہ روس کے سرحدی شہر روستوف آن- دان میں ایئرپورٹ کے قریب گرکرتباہ ہوگیا، حادثے کے شکار اس طیارے میں سوار تمام مسافر اور عملہ ہلاک ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ حادثے کا شکار ہونے والے بدقسمت طیارے میں سوار پچپن مسافروں اور عملے کے چھ ارکان سمیت ، تمام اکسٹھ افراد ہلاک ہوگئے۔

دبئی کے مقامی وقت کے مطابق رات پونے دس بجے طیارہ روانہ ہوا۔ ایمرجنسی سروسزکادعویٰ ہے کہ مطلع صاف نہ ہونے کے سبب پائلٹ، رن وے کا تعین نہ کرسکا اور لینڈنگ کے دوران رن وے سے پچاس سے سو میٹر دور گر کر تباہ ہوگیا۔ روسی میڈیا کے مطابق طیارےکے مسافروں اورعملے کے افرادکے بارے میں معلومات جمع کی جارہی ہیں۔ مقامی حکام کے بقول اس طیارے کے بیشتر مسافرین روسی تھے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲